پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے بھرتیوں کے لئے فزیکل ٹیسٹ کا تیسرا دن

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے بھرتیوں کے لئے فزیکل ٹیسٹ کا تیسرا دن
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کیلئے 06 ہزار کے قریب  کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز اور ڈرائیورز بھرتی کئے جا رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے بھرتیوں کے لئے فزیکل ٹیسٹ تیسرا دن بھی جاری ہے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کیلئے 06 ہزار کے قریب  کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز اور ڈرائیورز بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع  میں بھرتی کیلئے امیدواروں کے  قد اور چھاتی کی پیمائش اور دوڑ کے ٹیسٹ جاری ہیں۔ بھرتی کے عمل میں خواتین امیدواروں کی کثیر تعداد نے دوڑ میں حصہ لیا۔ متعلقہ اضلاع کے ریکروٹمنٹ بورڈ میں شامل سینئر افسران کی زیر نگرانی امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوانوں کو پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مکمل کیا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر173)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, February 19, 2025