72ویں نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اینڈ 3rd فٹنس چیلنج 2025ء

72ویں نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اینڈ 3rd فٹنس چیلنج 2025ء
پولیس اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، 15 میڈلز محکمہ پولیس کے نام کر لئے،
72ویں نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اینڈ 3rd فٹنس چیلنج 2025ء میں پولیس اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 میڈلز محکمہ پولیس کے نام کر لئے۔ قومی چیمپئن شپ میں آرمی، واپڈا اور ریلوے سمیت مختلف محکموں سے باڈی بلڈر اتھلیٹس نے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اتھلیٹس کے مابین فٹنس چیلنج، باڈی فزیک اور باڈی بلڈنگ کیٹگریز میں مقابلے ہوئے۔ پاکستان پولیس اتھلیٹس نے 04 گولڈ، 06 سلور، 05 برونز میڈلز اپنے نام کیے۔ پولیس اتھلیٹ اطہر جہان نے باڈی فزیک جبکہ ارم اور اصغر علی  نے فٹنس چیلنج میں گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ اسی طرح پولیس اتھلیٹ اعجاز حیدر نے باڈی فزیک جبکہ وسیم، قیصر، حرا اور عمران نے فٹنس چیلنج میں سلور میڈلز جیتے۔ پولیس اتھلیٹ عامر سعید، محمد عادل نے باڈی فزیک جبکہ قیصر رسول اور محمد عادل  نے فٹنس چیلنج میں برونز میڈلز اپنے نام کیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل چیمپین شپ جیت کر محکمہ کا نام روشن کرنے والے پولیس اتھلیٹس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی سپورٹس  ٹیمیں قومی و صوبائی سطح پر  مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ قومی کھیلوں میں مسلسل میڈلز جیتنے والے کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی فنانس عمران ارشاد، چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل اور پیٹرون باڈی بلڈنگ ٹیم اے آئی جی پروکیورمنٹ سید کرار حسین نے فاتح کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر172)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, February 19, 2025