پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 70 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 70 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اے ایس آئی غلام شبیر عباس اور کانسٹیبل منور حسین کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے۔ کانسٹیبل راشد فاروق، کانسٹیبل طارق محمود کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 06 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر رئیس شہزاد اور کانسٹیبل عبیداللہ کو علاج معالجے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ سب انسپکٹر محمد عمران، سب انسپکٹر محمد اشرف، ریٹائرڈ اے ایس آئی مسعود خان اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد رمضان کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد علی، اے ایس آئی امجد علی اور مرحوم اے ایس آئی محمد خالد کی بیوہ کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر171)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, February 19, 2025