لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے اہم کامیابی حاصل کر تے ہوئے بھتہ خوری اور راہزنی سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو کروشیا سے گرفتار کر لیا ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اشتہاری افتخار احمد کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ پنجاب پولیس کی ٹیم انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں اشتہاری کو لے کر علی الصبح کروشیا سے پاکستان پہنچی۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 08 ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ اشتہاری افتخار احمد عرصہ 17 سال سے سیالکوٹ پولیس کو بھتہ خوری اور راہزنی سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری افتخار احمد کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ کروشیا پولیس حکام نے ملزم کو پنجاب پولیس ٹیم کے حوالے کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
