Feb 19, 2025
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھرتی کیلئے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز اور کانسٹیبل ڈرائیورز کی بھرتی کیلئے جسمانی ٹیسٹ اور پیمائش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ریکروٹمنٹ بورڈ میں شامل سینئر افسران کی زیر نگرانی امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 5960 کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز اور ڈرائیورز کی بھرتیوں کی منظوری دی تھی۔ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوانوں کو پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو آپریشنز میں معاونت فراہم کریں گے۔
(روز نامہ سٹی 42)
*********************
