زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے مزید 46لاکھ روپے جاری

Feb 19, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 46 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی   تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل محمد جواد کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے جبکہ زخمی کانسٹیبل محمد عنصر اور ڈرائیور کانسٹیبل ضیا اللہ کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ اسی طرح زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد سرفراز کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، اس کے علاوہ زخمی کانسٹیبل دلمیر حسن، کانسٹیبل جاوید اقبال اور کانسٹیبل محمد اقبال کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، زخمی ایس آئی، فرمائش علی، اے ایس آئی عبدالرشید، کانسٹیبل محمد زمان اور کانسٹیبل محمد مکی کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، زخمی سب انسپکٹر عبدالرؤف اور ہیڈ کانسٹیبل محمد عاقف کو طبی اخراجات کیلئے 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے۔ افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************