سرگودھا تھانہ صدر کی حدود میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے 03 خواتین قتل، 03 زخمی ہونے کا معاملہ

سرگودھا تھانہ صدر کی حدود میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے 03 خواتین قتل، 03 زخمی ہونے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی اوسرگودھا سے رپورٹ طلب،
 آئی جی پنجاب کا ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا تھانہ صدر کی حدود میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے 03 خواتین قتل اور 03 زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوسرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں ماں اور اس کی 02 بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈی پی اوسرگودھا نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر170)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, February 18, 2025