آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اچانک زیرتکمیل سمارٹ پولیس اسٹیشن اسلام پورہ پہنچ گئے،
آئی جی پنجاب نے سمارٹ پولیس ا سٹیشن اسلام پورہ کے مختلف حصے دیکھے، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب نے فرنٹ ڈیسک، انتظار گاہ، ایس ایچ او و انویسٹی گیشن رومز، حوالات اور مال خانہ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اچانک زیرتکمیل سمارٹ پولیس ا سٹیشن اسلام پورہ کا دورہ کیا۔ سمارٹ پولیس ا سٹیشن اسلام پورہ کے مختلف حصے دیکھے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے فرنٹ ڈیسک، انتظار گاہ، ایس ایچ او و انوسٹی گیشن رومز، حوالات اور مال خانہ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو سمارٹ پولیس ا سٹیشن کا تعمیراتی کام اسی ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب کے گنجان آباد علاقوں میں سمارٹ پولیس اسٹیشنز جدت اور سہولیات سے ہم آہنگ ہیں اورسمارٹ پولیس ا سٹیشن کی تعمیر میں سکیورٹی کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔لاہور میں 22، صوبہ بھر میں 39 سمارٹ پولیس ا سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی آخری مراحل میں ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام سمارٹ پولیس ا سٹیشنز سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز پروٹوکول اور ایس او پیز پر فنکشنل ہونگے۔ سمارٹ پولیس سٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں 01 سے 02 کنال اراضی پر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔لاہور پولیس کے تمام سمارٹ پولیس اسٹیشنز سرکاری اراضی پر ماضی کی نسبت کم لاگت میں تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تھانہ اسلام پورہ لاہور پولیس کے کرایوں کی بلڈنگز میں قائم 10 پولیس اسٹیشنز قبل ازیں کروڑوں روپے کرایوں کی مد میں ادا کر رہے تھے۔سرکاری اراضی پر 10 سمارٹ پولیس ا سٹیشنز کی تعمیر سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔پولیس اسٹیشن اسلام پورہ، ساندہ، ملت پارک، گجر پورہ، کوٹ لکھپت،پولیس اسٹیشن شالامار، سمن آباد، شفیق آباد، شاد باغ اور جوہر ٹاؤن بھی قبل ازیں کرایوں کی بلڈنگز میں تھے اور کروڑوں روپے سالانہ کرایوں کی مد میں ادا کر رہے تھے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ملتان میں 03، فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یارخان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 02 جبکہ اٹک، گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ میں 01 سمارٹ پولیس ا سٹیشن تعمیر کیا جا رہا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر166)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, February 18, 2025