آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

Feb 18, 2025

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی کے میچز کے لئے 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔18سینئر افسران، 54 ڈی ایس پیز، 135 انسپکٹرز اور 1200 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے جبکہ 10556 کانسٹیبلز، 200 سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی سکیورٹی و چیکنگ پر مامور ہونگی۔ لاہور میں میچز کے دوران 08 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

(روزنامہ اوصاف)

**********************