لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس اور فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام تحفظ تاریخ مشن جا ری ہیں طلبا ء و طالبات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے شہریوں کے 70 رکنی وفد کا پولیس کی تاریخی عمارات کا دورہ کیا تحفظ تاریخ' پراجیکٹ کے تحت شہریوں کو پولیس کی تاریخی عمارات، ان سے جڑی روایات سے روشناس کروایا گیا اے ایس پی ڈیفنس سرکل شہربانو نقوی نے وفد کو پنجاب پولیس کی تاریخی عمارات، اہم واقعات، کامیابیوں سے آگاہ کیاسی ای او 'لاہور کا راوی' غازی تیمور نے شہریوں کو پولیس بلڈنگز کی قدیم تاریخ و تہذیب سے روشناس کروایا وفد کو پولیس میثاق سنٹرز کے ذریعے اقلیتی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا طلباء و طالبات کو سنٹرل پولیس آفس کے قدیم بلاکس، پولیس میوزیم سمیت مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا گیاوفد نے تھانہ مستی گیٹ اور تھانہ اولڈ انارکلی کی تاریخی عمارات بھی دیکھیں، سینئر پولیس افسران کی بریفنگ۔وفد کو بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقلیتی عبادت گاہوں کا بھی دورہ کروایا۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************