Feb 17, 2025
لاہور(نامہ نگار)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1275 ملزمان گرفتار اور 1257 مقدمات درج کئے گئے۔3 لاکھ 86 ہزار 890 پتنگیں،12850 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں اور 975 سے زائد کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 374 ملزمان گرفتار، 376 مقدمات درج،17752پتنگیں اور 564 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں۔
(روز نامہ نوائے وقت)
***********************