کچہ کے ڈاکوؤں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے، آئی جی

Feb 17, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی فتنہ الخوارج اورکچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں تیزی کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں جاری، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے سی ٹی ڈی اور بارڈر ایریا پولیس کیلئے مزید 25 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کا عمل جاری ہے۔   جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور شرپسند عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے  بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹوں پر ہمارے جانباز دہشتگردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں  سرحدی چوکیوں کو مضبوط کرکے جدید ٹیکنالوجی اور تھرمل کیمروں سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے فتنہ الخوارج، کچے کے ڈاکو اور ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے ہمارا ہر سپاہی سربکف ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************