لاہور (این این آئی)پنجاب پولیس راجن پور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کچہ کریمنلز کی طرف سے اغوا کیے جانیوالے شہری کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کچہ کریمنلز نے چندروز قبل شہری محمد جمیل جھیلیں کو اغوا کیا تھا جسکا مقدمہ راجن پور پولیس کی مدعیت میں اغواکاروں کیخلاف تھانہ بنگلہ اچھا میں درج کیا گیا تھا۔پولیس انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کی مدد سے مغوی محمد جمیل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔کچہ کریمنلز مٖغوی جمیل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے اس دوران ڈی ایس پی بنگلہ اچھا کی سربراہی میں ٹیموں نے کچہ کریمنلز کا تعاقب کیا اور مٖغوی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ٹیموں کو دیکھتے ہی کچہ کریمنلز نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی شدید جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کچہ کریمنلز مغوی کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ڈی پی او راجن پور نے کہا ہے اغوا میں ملوث کریمنلز کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************