لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایم بی بی ایس کیلئے کوالیفائی کرنے والے کانسٹیبل شہزاد عباس کی شاندار حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کانسٹیبل شہزاد عباس کو ابتدائی دو سالہ تعلیمی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل شہزاد کو پنجاب میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر مبارکباد دی اور روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین، انکے بچوں کو اعلی تعلیم اور روشن مستقبل کیلئے ہرممکن مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔گزشتہ سال پولیس ملازمین کے بچوں کو سکالرشپس کی مد میں 78 کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کی گئی۔پولیس ملازمین کے بچوں کو مقامی درسگاہوں میں فیسوں میں رعایت اور بیرون ملک یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے فارن سکالرشپس بھی فراہم کر رہے ہیں۔
(روز نامہ نوائے وقت)
***********************
