آئی جی پنجاب سے ایم ڈی نیشنل ریڈیو اینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی ملاقات

Feb 16, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن بریگیڈیئر عظمت شبیرنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ریجنل جی ایم بریگیڈیئر زاہد میتلا،جنرل منیجرپی ایم او کرنل فرخ،جی ایم کمرشل سید عامر جاوید اور بزنس ڈویلپمنٹ منیجرحسن سجاد خان وفد میں شامل تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی این آر ٹی سی نے ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پنجاب پولیس اور این آر ٹی سی کے درمیان کوآرڈینشن اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ کے فروغ پر اتفاق رائے کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کو سیف سٹی پر منتقل کر رہے ہیں۔این آر ٹی سی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو جدید مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس میکانزم کی تشکیل میں بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے۔ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر عظمت شبیر نے کہا کہ دہشت گردی، شرپسندی، جرائم کی سرکوبی میں پنجاب پولیس کی قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہیں۔سیف سٹیز پراجیکٹس نیشنل سکیورٹی سے منسلک، امن اور معاشی سرگرمیوں کا پیش خیمہ ہیں۔سیف سٹیز پراجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل این آر ٹی سی کا بنیادی فوکس ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کو ٹیلی کمیونیکیشن آلات، ڈرونز اور تھرمل امیجنگ سمیت جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔وفد کو شہدا و غازی والز، میوزیم اور کانسٹیبلری لاؤنچ سمیت سی پی او کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر عظمت شبیر کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی لاجسٹکس شارق کمال، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ عمران احمر،ایس ایس پی ٹیلی علی ضیا، اے آئی جی لاجسٹکس اور اے آئی جی آپریشنز سمیت سینئر افسران موقع پر موجودتھے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************