لاہور(نامہ نگار) صوبہ کو پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں،دہشت گردی،شرپسندی، لا اینڈ آرڈر، جرائم کا خاتمہ اہم ترین چیلنجز،تمام پولیس یونٹس کوارڈینیشن مزید بہتر بنائیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ،ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگرسینئر افسران موجود تھے۔اجلاس میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ،لااینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب کے تمام ریجنز اور اضلاع کے ''کی پرفارمنس انڈیکیٹرز''میں مجوزہ ترامیم، اضافی نکات،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی تشکیل،ورکنگ کیلئے ہیومن ریسورس، لاجسٹکس،ٹی او آرز اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب میں مقیم چینی غیر و ملکی باشندوں، ماہرین اور حساس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔منشیات کے بڑے ڈیلرز،خطرناک کریمنلز کی گرفتاری و سزائیں یقینی بنانا، نوگو ایریاز کا خاتمہ،حساس ایونٹس کی سکیورٹی،تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتی رابری، ڈکیتی رابری کے دوران مرڈر اور ڈکیتی رابری کے دوران ریپ کے کیسزکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہیں جبکہ وہیکلز چوری، قبضہ مافیا، بین الصوبائی گینگز اور کریمنلز کی سرکوبی کیلئے دیگر اضلاع سے کوآرڈینشن بھی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************