ایس پی محمد عمران کی خدمات محکمہ داخلہ پنجاب کے سپرد

Feb 15, 2025

 لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایس پی محمد عمران کی خدمات محکمہ داخلہ پنجاب کو سونپ دی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ محکمہ داخلہ نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں تعیناتی کیلئے ایک ایس پی کی خدمات مانگی تھیں۔آئی جی پنجاب سے منظوری کے بعد ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے مراسلہ جاری کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی محمد عمران اس سے قبل ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

(روز نامہ پاکستان)

************************