Feb 15, 2025
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کی قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کیخلاف کارروائیاں جاری،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بدر منیرکو ناروے سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتارکر لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے بدر منیر کا نام پی این آئی ایل میں شامل کروایا تھا۔ائیر پورٹ امیگریشن کلیرنس کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر کریمینل ڈیٹا میں نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا اشتہاری نے 2011 میں گجرات عدالت پیشی پر آئے ملزم سرخاں محمد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔اشتہاری بدر منیر کو مزید قانونی کاروائی کیلئے گجرات پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************