لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویڑن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کی خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 16 ہزار 290 اشتہاری مجرمان گرفتارکیے گئے ہیں۔ گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 5055 اور بی کیٹیگری کے 11235 اشتہاری شامل ہیں جبکہ پنجاب پولیس نے 6 ہزار 690 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے ہیں۔ گرفتار مجرمان میں اے کیٹیگری کے 1255 اور بی کیٹیگری کے 5435 عدالتی مفروران شامل ہیں۔دوران آپریشنز 3820 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار کئے گئے جس میں اے کیٹیگری کے 1595 اور بی کیٹیگری کے 2225 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔سنگین جرائم میں مطلوب 6 اشتہاری مجرمان کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ رواں سال صوبائی دارلحکومت لاہور میں 3440 سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے۔2815 عدالتی مفرور اور 1680 سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) شامل ہیں۔گذشتہ سال ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد اشتہاری، 67825 عدالتی مفرور اور 36491 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) گرفتار کیے گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************