زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے مزید ساڑھے 40لاکھ روپے جاری

Feb 15, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کی طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 40لاکھ 50ہزار روپے جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق زخمی کانسٹیبل عظمت علی کو طبی اخراجات کیلئے 15لاکھ روپے، زخمی اے ایس آئی محمد عاصم کو 10لاکھ روپے جاری، اے ایس آئی ناصر باجوہ کو 10لاکھ روپے،زخمی کانسٹیبل تیمور ریاض کو  03لاکھ 50ہزار روپے دئیے گئے، زخمی ہیڈ کانسٹیبل سلامت علی، زخمی کانسٹیبل محمد مقصود کو طبی اخراجات کے لئے ایک لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق پولیس افسران و اہلکار شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران مختلف واقعات میں زخمی ہوئے تھے، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کی منظوری دی۔

(روز نامہ پاکستان)

************************