سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اورفوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، انسپکٹر عبد الشکور کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔مرحوم لیڈی کانسٹیبل ثمینہ لطیف کے شوہرکی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔سینئر ٹریفک وارڈن نذیر احمد شاہ کی درخواست پر ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی،لیڈی کانسٹیبل گلشن ذوالفقار کی درخواست پر ڈی پی او اوکاڑہ کو ریلیف کا حکم دیا،ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد ریاض اور کانسٹیبل مقصود احمد کی مالی امداد کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر164)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, February 17, 2025