پنجاب پولیس اور فلاحی تنظیم 'لاہور کا راوی' کے زیر اہتمام تحفظ تاریخ مشن

پنجاب پولیس اور فلاحی تنظیم  'لاہور کا راوی' کے زیر اہتمام تحفظ تاریخ مشن

طلبا و طالبات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے شہریوں کے 70 رکنی وفد کا پولیس کی تاریخی عمارات کا دورہ،

پنجاب پولیس اور فلاحی تنظیم  'لاہور کا راوی' کے زیر اہتمام تحفظ تاریخ مشن کے تسلسل میں طلبا و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شہریوں کے 70 رکنی وفد نے پولیس کی تاریخی عمارات کا دورہ کیا۔ 'تحفظ تاریخ' پراجیکٹ کے تحت شہریوں کو پولیس کی تاریخی عمارات اور ان سے جڑی روایات سے روشناس کروایا گیا۔ اے ایس پی ڈیفنس سرکل شہربانو نقوی نے وفد کو پنجاب پولیس کی تاریخی عمارات، اہم واقعات اور کامیابیوں سے آگاہ کیا جبکہ سی ای او 'لاہور کا راوی' غازی تیمور نے شہریوں کو پولیس بلڈنگز کی قدیم تاریخ و تہذیب سے روشناس کروایا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ وفد کو پولیس میثاق سنٹرز کے ذریعے اقلیتی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طلبا و طالبات کو سنٹرل پولیس آفس کے قدیم بلاکس اور پولیس میوزیم سمیت مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے 

وفد کو تھانہ مستی گیٹ اور تھانہ اولڈ انارکلی کی تاریخی عمارات بارے بریفنگ دی۔ وفد کو بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقلیتی عبادت گاہوں کا بھی دورہ کروایا۔ اے ایس پی نولکھا سرکل راحیلہ اقبال کی قیادت میں وفد نے پرسبیٹیرین چرچ نولکھا کا دورہ کیا۔ پاسٹر ڈاکٹر مجید ایبل نے مسیحی برادری کے تحفظ کے لئے پولیس اقدامات کو سراہا۔ وفد کو گوردوارہ جنم استھان شری گرو رام داس چونا منڈی، مسجد شاہی بیگم اور کرشنا مندر کا بھی دورہ کروایا گیا۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر161)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, February 16, 2025