وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن،

فتنہ الخوارج، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تیزی کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں جاری،

50 سے زائد جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات، مزید 25 بلٹ پروف گاڑیاں، 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز سکوپ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز حتمی مراحل میں داخل، ترجمان پنجاب پولیس 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی فتنہ الخوارج اورکچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تیزی کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں 50 سے زائد جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی خریداری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے سی ٹی ڈی اور بارڈر ایریا پولیس کیلئے مزید 25 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ فتنہ الخوارج کے خلاف پنجاب پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز سکوپ خریدے جارہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں۔  

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور شرپسند عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹوں پر ہمارے جانباز دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ سرحدی چوکیوں کو مضبوط کرکے جدید ٹیکنالوجی اور تھرمل کیمروں سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کے بہادر جوان ڈی جی خان اور میانوالی میں فتنہ الخوارج کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج، کچے کے ڈاکو اور ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے ہمارا ہر سپاہی سربکف ہے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر160)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, February 16, 2025