پنجاب پولیس‘پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو

Feb 14, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے ملازمین کے بچوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ پنجاب پولیس اور پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کے درمیان دل کے پیدائشی امراض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

********************