فیصل آبادمیں پولیس مقابلہ، اشتہاریوں کی فائرنگ، اے ایس آئی شہید

Feb 13, 2025

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)  پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی عبداللہ اوورا شہید، ملزمان موقع سے فرار۔پولیس کے مطابق 249 بلوچ والا میں صدام  واگرا اور گلفام عرف گلو گروپوں میں واگرا کے ڈیرہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی اطلاع پر جانیوالی پولیس پارٹی پر گلفام عرف گلو گروپ کے ساتھی اور اشتہاری الیاس کدر نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر تھانہ روشن والا کا اے ایس آئی عبداللہ اوورا شہید ہو گیا۔ اطلاع پر سٹی پولیس آفیسر بلال عمر اور ایس پیز بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************