آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اچانک سیف سٹیز اتھارٹی اوکاڑہ اور ساہیوال پہنچ گئے،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اچانک سیف سٹیز اتھارٹی اوکاڑہ اور ساہیوال پہنچ گئے،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اچانک سیف سٹیز اتھارٹی اوکاڑہ اور ساہیوال پہنچ گئے اس موقع پر آر پی او ساہیوال محبوب رشید، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت اور ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان خان سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹی اوکاڑہ کے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے آئی جی پنجاب کو سیف سٹی اوکاڑہ کے ورکنگ اینڈ مانیٹرنگ میکانزم بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے اوکاڑہ کے مختلف مقامات کی سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور عملے سے گفتگو، ورکنگ انوائرمنٹ اور سہولیات بارے بھی استفسار کیا۔آئی جی پنجاب نے زیر تکمیل سمارٹ سیف سٹی ساہیوال کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔ڈی پی او ساہیوال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی اتھارٹی ساہیوال اگلے 02 ہفتوں میں مکمل اور فعال ہو جائے گا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں کو 30 جون تک سیف سٹی پر منتقل کر دیں گے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر146)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, February 12, 2025