شہداء پولیس کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا مشن جاری، ساہیوال ریجن کے 49 شہداء پولیس کی فیملیز کو پلاٹس کی فراہمی کی تقریب،
ساہیوال ریجن کے شہداء کے اہلخانہ کی بڑی تعداد کی تقریب میں شرکت،
آئی جی پنجاب نے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،
لاہور 12 فروری: شہداء پنجاب پولیس کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں ساہیوال ریجن کے 49 شہداء پولیس کی فیملیز کو پلاٹس کی فراہمی کی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بطور مہمان خصوصی جبکہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور ساہیوال ریجن کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی اور ساہیوال ریجن کے شہداء کے اہلخانہ بڑی تعداد میں تقریب میں موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے شہدا ء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پولیس شہدا کے لئے پلاٹس فراہم کرنے پر سماجی شخصیت طارق فرشتہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ کے 24، پاکپتن 20 اور ضلع ساہیوال کے 05 شہداء کی فیملیز کو پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دئیے گئے۔ آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے بتایا کہ ساہیوال ریجن کے 2017ء سے قبل کے تمام 76 شہداء کی فیملیز کو پلاٹس فراہم کئے جا چکے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے مختلف اضلاع کے 2017ء سے قبل کے 701 شہداء کے اہل خانہ کو پلاٹس فراہم کیے جاچکے ہیں اور پنجاب پولیس نے اپنے وسائل سے پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 04 کروڑ 90 لاکھ روپے بھی فراہم کئے ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کے اہلخانہ کے لیے پلاٹس کا انتظام کرنے پر آر پی او ساہیوال اور تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز کی کارکردگی کو سراہا۔تقریب میں آر پی او ساہیوال محبوب رشید، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن خان، ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت اور ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر145)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************