پنجاب پولیس کے اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 70 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 70 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اے ایس آئی غلام شبیر عباس، ہیڈ کانسٹیبل فخر عباس اور کانسٹیبل منور حسین کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔ اسی طرح کانسٹیبلز راشد فاروق اور طارق محمود کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 06 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے۔ اس کے علاوہ سب انسپکٹر رئیس شہزاد اور کانسٹیبل عبیداللہ کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ سب انسپکٹرز محمد عمران، محمد اشرف، ریٹائرڈ اے ایس آئی مسعود خان اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد رمضان کو علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے جبکہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد علی، اے ایس آئی امجد علی اور مرحوم اے ایس آئی محمد خالد کی بیوہ کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ کینسر، دل، دماغ، آنکھوں و گردوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا پولیس ملازمین کو علاج معالجے اور سرجری کیلئے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر142)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, February 12, 2025