مزنگ لاہور میں ملزمان کے مبینہ تشدد سے اے ایس آئی شاہد کی شہادت کا معاملہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس

Feb 12, 2025
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزنگ لاہور میں ملزمان کے مبینہ تشدد سے اے ایس آئی شاہد کی شہادت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز کو تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔
(روز نامہ خبریں)
**********************