آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقات ‘مسائل سنے ‘ریلیف کا حکم

Feb 12, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جار ی کئے۔سینئر ٹریفک وارڈن ناصر محمود کی پروموشن کی درخواست‘شہید ہیڈ کانسٹیبل اعجاز خورشید کی بیوہ، شہید کانسٹیبل محمد سلیم کی بیوہ اور شہید کانسٹیبل محمد اقبال کی بیوہ کی درخواستوں‘ سب انسپکٹر کاظم عباس کی ٹرانسفر کی‘3 اے ایس آئیز خالد محمود،ناصر سمریز اور ناصر احمد کی ٹرانسفر کی درخواستوں‘مرحوم انسپکٹر شہاب الدین کی بیوہ کی طبی مالی امداد اور شہید کانسٹیبل محمد نواز کی بیوہ کی مالی امداد کی درخواستوں‘ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد صادق کی درخواست پر ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن،پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************