Feb 12, 2025
اہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی صحت یابی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں 5 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ سب انسپکٹر اعظم علی کی 04 سالہ بیٹی،سینئر ٹریفک وارڈن محمد علی نیئر کے 03 سالہ بیٹے،ہیڈ کانسٹیبل محمد حسنین کی 03 سالہ بیٹی،ہیڈ کانسٹیبل امداد حسین کے 07 سالہ بیٹے اور کانسٹیبل عقیل احمد کی 03 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے فی کس جاری کیے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************