مزنگ لاہور میں ملزمان کے مبینہ تشدد سے اے ایس آئی شاہد کی شہادت کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب
آئی جی پنجاب کا ڈی آئی جی آپریشنز کو تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزنگ لاہور میں ملزمان کے مبینہ تشدد سے اے ایس آئی شاہد کی شہادت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز کو تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر139)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, February 11, 2025