سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جار ی کیے۔تفصیلات کے مطابق، سینئر ٹریفک وارڈن ناصر محمود کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔شہید ہیڈ کانسٹیبل اعجاز خورشید کی بیوہ، شہید کانسٹیبل محمد سلیم کی بیوہ اور شہید کانسٹیبل محمد اقبال کی بیوہ کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ سب انسپکٹر کاظم عباس کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون اور03 اے ایس آئیز خالد محمود، ناصر سمریز اور ناصر احمد کی ٹرانسفر کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔مرحوم انسپکٹر شہاب الدین کی بیوہ کی طبی مالی امداد اور شہید کانسٹیبل محمد نواز کی بیوہ کی مالی امداد کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی،ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد صادق کی درخواست پر ایس ایس پی آئی اے بی ملتان کو ریلیف کا حکم دیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر138)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, February 11, 2025