آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 05 ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے

پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی صحتیابی کا مشن
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 05 ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی صحتیابی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں 05 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ قبل ازیں پولیس ملازمین کے 28 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے۔کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے سپیشل بچے نارمل انداز میں سننے اور زندگی گزارنے کے قابل ہوجائیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ سب انسپکٹر اعظم علی کی 04 سالہ بیٹی،سینئر ٹریفک وارڈن محمد علی نیئر کے 03 سالہ بیٹے،ہیڈ کانسٹیبل محمد حسنین کی 03 سالہ بیٹی،ہیڈ کانسٹیبل امداد حسین کے 07 سالہ بیٹے اور کانسٹیبل عقیل احمد کی 03 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے فی کس جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پانچوں بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری ایور کئیر ہسپتال لاہور میں کی جائے گی۔''ہمارے پھول'' پراجیکٹ کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ تھیلیسیمیا اور سیریبرل پالسی کے شکار بچوں کو علاج معالجے کیلئے ماہانہ 10 ہزار بطور وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر137)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, February 11, 2025