آئی جی کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات،ریلیف کیلئے احکامات جاری

Feb 11, 2025

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ 3 ٹریفک وارڈنز کاشف میاں، لیاقت علی اور احسن ریاض کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی۔ غازی ہیڈ کانسٹیبل ذیشان کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت دی۔ شہید کانسٹیبل عبداللہ کی بیوہ کی درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت دی گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل کامران حیدر کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ مرحوم اے ایس آئی محمد منشاء کی بیوہ کی درخواست پر ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور کو ریلیف کی ہدایت بھی کی۔ جبکہ ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 34 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ریٹائرڈ ڈرائیور کانسٹیبل اصغر علی کو کارنیا ٹرانسپلانٹ کیلئے 14 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے جبکہ ایس پی عرفان عامر کو آنکھوں کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ اسی طرح کارپورل سیف طارق کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فندز جاری کیے گئے اور ڈرائیور کانسٹیبل طارق اعظم کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 2 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************