آئی جی پنجاب کی یدایت پر شہر بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ

Feb 11, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق، سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا  جبکہ پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ٬ ایس پی یو، لیڈیز پولیس، او سی یو، انوسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ سینیئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا اور جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ جنرل پریڈ میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ہر سوموار صوبہ بھر میں باقاعدگی سے جنرل پریڈز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ضلعی افسران کی کوت، موٹر ٹرانسپورٹ ونگ، متفرق سٹورز، وردی گودام اور دیگر شعبوں کی انسپکشن بھی کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن، اتحاد و بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریڈ کسی بھی فورس کے ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ ہوتی ہے جبکہ جنرل پریڈ سے افسران و اہلکاروں کی فٹنس برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ پولیس فورس کی تاریخ، ورثہ اور روایت کو ظاہر کرتی ہے۔
(روز نامہ سٹی 42)
************************