لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس میں متعدد افسروں کے تبادلے و تقرر کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزذیشان اصغر کو آر پی او فیصل آباد، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول رائو عبدالکریم کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ کیپٹن(ر) سید حماد عابد کو او ایس ڈی،تقرری کے منتظر کامران عادل کوڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نے4 ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ صہیب اشرف کو ڈی پی او سرگودھا،ڈی پی او سرگودھا اسد اعجاز ملہی کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور، عاطف نذیر کو ڈی پی او حافظ آباد، ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کو ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************