Feb 10, 2025
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کی روشنی میں پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1200 ملزمان گرفتار اور 1142 مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 75 ہزار 700 سے زائد پتنگیں، 2600 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد اور 840 سے زائد کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں 350 ملزمان گرفتار، 351 مقدمات درج، 17700 سے زائد پتنگیں اور 552 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار اور 11866 مقدمات درج کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
