Feb 10, 2025
لاہور(این این آئی)پنجاب پولیس کوراجن پور کی کچہ کریمنلز کیخلاف ایک اور کامیابی مل گئی، سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو اللہ بخش عرف عبداللہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،ہلاک ہونے والا ڈاکو پولیس کو قتل، اغواء، ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس تھانہ سونمیانی پولیس نے کچہ کے ڈاکوؤں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کیا، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اللہ بخش عرف عبدا للہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کرمفرور ڈاکوں کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
************************