صوبہ بھر میں سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

Feb 09, 2025

لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں 22 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں تمام سمارٹ پولیس سٹیشنز سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول اور ایس او پیز پر فنکشنل ہونگے لاہور پولیس کے تمام سمارٹ پولیس اسٹیشنز سرکاری اراضی پر ماضی کی نسبت کم لاگت میں تعمیر کئے جا رہے ہیں سمارٹ پولیس سٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں 1 سے  2 کنال اراضی پر تعمیر کئے جا رہے ہیں  ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس کے کرایوں کی بلڈنگز میں قائم 10 پولیس سٹیشنز قبل ازیں کروڑوں روپے کرایوں کی مد میں ادا کر رہے تھے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

**********************