لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس اور منشیات و جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے ادارے یو این او ڈی سی (UNODC)کے زیر اہتمام 2 روزہ تربیتی ورکشاپ د ہوئی ت ورکشاپ میں انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی ٹریفکنگ اور آرگنائزڈ جرائم کے متاثرین کی معاونت کے لیے وکٹم سپورٹ افسران کو آگہی و تربیت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پی ایچ پی/ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے شرکا ءکو انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ٹریفکنگ کے خلاف قومی و بین الاقوامی قانونی فریم ورک سے آگاہ کیا جبکہ ایس ایس پی ندا عمر چٹھہ نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد، وکٹم سپورٹ افسران کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ ماہرین نے کہا کہ ورکشاپ کی مدد سے جرائم و استحصال کا شکار افراد کی مؤثر مدد اور بحالی یقینی بنائی جا سکے گی۔ بیرسٹر حسنین ملک، وقار حیدر اعوان، شگفتہ شاہ، روبینہ شاہین نے متاثرین کی شناخت، بنیادی حقوق قانونی، سماجی اور عملی پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
