لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال ایک ماہ کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 11 ہزار 236 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 3442 اور بی کیٹیگری کے 7794 اشتہاری شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے 4677 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے۔ گرفتار مجرمان میں اے کیٹیگری کے 918 اور بی کیٹیگری کے 3759 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ دوران آپریشنز 2724 ٹارگٹ آفینڈرز بھی گرفتار کئے جن میں اے کیٹیگری کے 1044، بی کیٹیگری کے اور 1680 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں جبکہ سنگین جرائم میں مطلوب 6 اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیاایک ماہ میں صوبائی دارلحکومت لاہور میں 2373 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے 1914 عدالتی مفرور اور 1036 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
