Feb 08, 2025
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں پولیسنگ کے موضوع پر سیمینارمنعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیمینار میں چیف ایڈوائزر یو ایم ٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید حسن اور پولیس اسکالرز موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان نے یو ایم ٹی میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی میں آکر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔شہزادہ سلطان نے کہا کہ پولیس افسران کے لیے کروڑوں روپے کے اسکالرشپس پر یو ایم ٹی کے شکر گزار ہیں۔یو ایم ٹی پولیس افسران کی بہترین کپیسٹی بلڈنگ کر رہی ہے۔یو ایم ٹی دنیا کی منظم ترین یونیورسٹیز میں سے ایک ہے۔علم، محبت اور لگن کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم مکمل کر کے بہترین عوامی خدمت کے ذریعے ادارے کی شکر گزاری کریں۔ہماری تربیت میں والدین اور اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید حسن نے پولیس اسکالرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی اور پنجاب پولیس کا تعاون پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگااور آپ کی بہترین کارکردگی سے ادارے اور محکمے کا نام روشن ہوگا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تقریب کے اختتام پر شہزادہ سلطان اور چیف ایڈوائزر یو ایم ٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید حسن نے پولیس اسکالرز میں اسناد تقسیم کیں۔
(روز نامہ جہان پاکستان)
**********************
