پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
رواں سال ایک ماہ میں 04 لاکھ 67 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ رواں سال ایک ماہ میں 04 لاکھ 67 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 02 لاکھ 87 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ 86 ہزار 600 سے زائدشہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے اور 47 ہزار 200 سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا جبکہ 10 ہزار 180 سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 10 ہزار 580 سے افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ 3985 سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔7597 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی اور 422 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 12 ہزار 300 سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں، 05 وویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔ 850 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 78 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر130)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
