آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور : دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 32 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 32 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل محمد عاصم کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی اے ایس آئی محمد مرشد اور کانسٹیبل عامر فاروق کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ زخمی اے ایس آئی عبدالغفور اورکانسٹیبل محمد اشفاق کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے فی کس روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل بلال ارشد کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر129)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
