آئی جی نے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر کی چابیاں دیدی

Feb 07, 2025

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ پولیس کے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید کانسٹیبل انضمام الحق کی فیملی کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق سیالکوٹ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔یاد رہے کانسٹیبل انضمام الحق نے 2023ء میں دوران ریڈ جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔شہید کانسٹیبل انضمام الحق کے لواحقین میں والدین اور ایک بھائی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل انضمام الحق کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل انضمام الحق نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ 

(روز نامہ سٹی 42)

************************