لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ہونہار کانسٹیبل شہزاد عباس نے بھائی کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے شاندار اعزاز حاصل کرتے ہوئے ایم بی بی ایس کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ہونہار کانسٹیبل شہزاد عباس کی حوصلہ افزائی کیلئے سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل شہزاد عباس کو پنجاب میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہاکہ کانسٹیبل شہزاد جیسے محنتی اور ہونہار نوجوان پنجاب پولیس کا فخرہیں جو دیگر اہلکاروں کیلئے مشعل راہ ہیں۔کانسٹیبل شہزاد کو تعلیمی کیریئر میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔کانسٹیبل شہزاد نے اے آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ڈاکٹر عمارہ شیرازی سے بھی ملاقات کی۔ اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کانسٹیبل شہزاد کو مزید دلجمعی سے تعلیم جاری رکھنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنیکی ہدایت کی۔ کانسٹیبل شہزاد عباس پولیس لائن لیہ میں تعینات ہے جس نے ایم کیٹ میں 188 جبکہ مجموعی طور پر 94.6818 فیصد سکور کیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
