پنجاب پولیس کے کانسٹیبل کا شاندار اعزاز، ایم بی بی ایس کے لئے کوالیفائی کر لیا،

پنجاب پولیس کے کانسٹیبل کا شاندار اعزاز، ایم بی بی ایس کے لئے کوالیفائی کر لیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ہونہار کانسٹیبل شہزاد عباس نے بھائی کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات،
آئی جی پنجاب کی کانسٹیبل شہزاد کو پنجاب میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر مبارکباد، روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ہونہار کانسٹیبل شہزاد عباس نے بھائی کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے شاندار اعزاز حاصل کرتے ہوئے ایم بی بی ایس کے لئے کوالیفائی کر لیا۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ہونہار کانسٹیبل شہزاد عباس کی حوصلہ افزائی کے لیے سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل شہزاد عباس کو پنجاب میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر مبارکباددیتے ہوئے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہاکہ کانسٹیبل شہزاد جیسے محنتی اور ہونہار نوجوان پنجاب پولیس کا فخرہیں جو دیگر اہلکاروں کے لئے مشعل راہ ہیں۔کانسٹیبل شہزاد کو تعلیمی کیریئر میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔کانسٹیبل شہزاد نے اے آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ڈاکٹر عمارہ شیرازی سے بھی ملاقات کی۔ اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کانسٹیبل شہزاد کو مزید دلجمعی سے تعلیم جاری رکھنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنیکی ہدایت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کانسٹیبل شہزاد عباس پولیس لائن لیہ میں تعینات ہے جس نے  ایم کیٹ میں 188 جبکہ مجموعی طور پر 94.6818 فیصد سکور کیا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر119)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, February 6, 2025