آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری۔
 آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا،
شہید کانسٹیبل انضمام الحق کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا گیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ پولیس کے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید کانسٹیبل انضمام الحق کی فیملی کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق سیالکوٹ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔یاد رہے کانسٹیبل انضمام الحق نے 2023ء میں دوران ریڈ جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔شہید کانسٹیبل انضمام الحق کے لواحقین میں والدین اور ایک بھائی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل انضمام الحق کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل انضمام الحق نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر118)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, February 6, 2025