پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ویلفیئر‘مزید 9 کروڑ 70 لاکھ 34 ہزار روپے جاری

Feb 06, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 9 کروڑ 70 لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں6 کروڑ 65 لاکھ 20 ہزار روپے‘ گذارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کے فیملیز کو4 کروڑ 59 لاکھ 85 ہزار روپے‘علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کیلئے4 کروڑ 6 لاکھ 65 ہزار روپے ‘پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 2 کروڑ 23 لاکھ 94 ہزار روپے ‘تدفین اخراجات کی مد میں فورس  کے اہلخانہ کو 35 لاکھ 50 ہزار روپے‘پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 15 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد رقم دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا گیا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************